پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل اقراء عزیز اداکار فیروز خان کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کرنے پر بھارت میں مثال بن گئی ہیں۔
یاد رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ کے بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ کی مرکزی اداکارہ اقراء عزیز نے گزشتہ دنوں گھریلو تشدد کے الزامات کا سامنا کرنے والے اداکار فیروز خان کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
اقراء عزیز نے گھریلو تشدد کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے فیروز خان کے ساتھ اپنے آنے والے نئے پروجیکٹ میں کام کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔
اقراء عزیز کے اس بیان پر اُنہیں ایک بھارتی صحافی ہرنیت سنگھ کی جانب سے سراہا گیا ہے۔
بھارتی صحافی نے اقراء عزیز کا بیان شیئر کرتے ہوئے اُن کی تعریف کی اور بالی ووڈ اسٹارز کو اقراء سے سیکھنے کا مشورہ دیا ہے۔
ہرنیت سنگھ کا لکھنا ہے کہ بالی ووڈ کے لوگوں، اس طرح سے قدم اٹھایا جاتا ہے۔