• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیروز خان نے سابقہ اہلیہ علیزے کیخلاف نئی پٹیشن دائر کردی

فوٹو ایڈیٹڈ
فوٹو ایڈیٹڈ

معروف ٹی وی و فلم انڈسٹری کے اداکار فیروز خان نے سابقہ اہلیہ کے خلاف ایک نئی پٹیشن دائر کر دی ہے۔

گزشتہ ماہ طلاق کے تکلیف دہ مراحل سے گزرنے والی جوڑی فیروز خان اور علیزے سلطان کا عدالت میں زیرِسماعت کیس مزید الجھ گیا ہے۔

طلاق کے بعد، پہلے فیروز خان نے بچوں کی حوالگی اور ملاقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی تھی جبکہ اب انہوں نے اہلیہ کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے تشدد کے ثبوتوں کو من گھڑت اور جھوٹا قرار دیتے ہوئے نئی پٹیشن دائر کر دی ہے۔

فیروز خان کے وکیل کا پٹیشن دائر کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ فیروز کی سابقہ اہلیہ نے عدالت کو گمراہ کیا ہے، عدالت میں علیزے نے جس ثبوتوں اور تھانے میں شکایت درج کرانے کا ذکر کیا وہ دستخط کے بغیر محض ایک ڈرافٹ تھا۔

اس سے قبل بقول علیزے سلطان کے بھائی احسن رضا کا کہنا تھا کہ عدالت میں فیروز کی قانونی ٹیم ثبوتوں کو جھوٹا اور تشدد کی تصاویر کو انفیکشن قرار دے رہی ہے۔

واضح رہے کہ عدالت میں پیش کیے گئے ثبوتوں پر علیزے سلطان کے بھائی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ تصویریں کچھ نہیں ہیں، علیزے پر فیروز کے تشدد سے متعلق اُن کے پاس مزید ثبوت موجود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید