پیرس(رضا چوہدری)پیرس کے نواحی علاقےسارسل میںپانچواںسالانہ والی بال ٹورنامنٹ ختم ہوگیا جس میں مقامی اور یورپ بھر سے20سے زائدٹیموں نے حصہ لیا ۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میچ کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان غالب اقبال اور فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی تھے۔تین روزہ ٹورنامنٹ میںیورپ بھر سیکڑووں شائقین کھیلنے نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرانسیسی ممبر پارلیمنٹ فرانسوا پوپینی، چوہدری اورنگ زیب،رئیس آف مورگاہ ایسوسی ایشن کے سرپرست چوہدری نواز، صدر چوہدری نوید اقبال پکھووال، جنرل سیکریٹری چوہدری اشفاق اور دیگر عہدیداران کاکہنا تھا کہ ہماری کوشش ہے کہ فرانس میں والی بال کے کھیل کے فروغ کیلئے وسائل مہیا کریں اور اپنی کمیونٹی کو تفریح مہیا کریں۔سہ روزہ یورپین والی بال ٹورنامنٹ حیدری والی بال کلب سارسل نے 3/0سے جیت لیا۔پول میچوں کے شاندار مقابلوں کے بعد حیدری والی بال کلب سارسل اور ٹورنامنٹ انتظامیہ کی ٹیم فائنل میں پہنچیں۔گزشتہ روز فائنل میچ میں حیدری والی بال کلب نے انتظامیہ کمیٹی کی ٹیم کوہرا کریورپین والی بال ٹورنامنٹ اپنے نام کر لیا۔یورپین والی بال ٹورنامنٹ مقامی ایم این اے فرانسوا پیپونی اور سفارت خانہ پیرس کے تعاون سے منعقد کروایا جاتا ہےجبکہ نقد انعامات،کپ اور فری ہال مقامی حکومت کی طر ف سے فراہم کیا گیا ۔فائنل میچ جیتنے والی حیدری والی بال ٹیم کے کپتان چوہدری ارشد اور ملک سعید احمد اعوان نے ونر کپ اور 1500سو یورو نقد انعام حاصل کیا۔ جبکہ رنر اپ،میچ آف دی میچ،بہترین نیٹ مین اور دوسرے انعامات بھی دیئے گئے۔