اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی عرفان رضا کے اغواء کا نوٹس لیتے ہوئے جمعرات کو ان کی فیملی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ عرفان رضا کی فیملی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عرفان رضا کے اغواء کی تحقیقات کی ہدایت کر دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن سمیت سینئر پولیس افسران پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی تمام پہلوئوں سے وقوعہ کی مکمل تفتیش کرے گی۔