• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی سی اواور ڈی پی او کا نیو سبزی منڈی سیالکوٹ کا دورہ

سیالکوٹ (نمائندہ جنگ) رمضان میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف عوامی شکایات کے پیش نظر ڈی سی او ، ڈی پی او نے نیو سبزی منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر سبزیوں اور پھلوں کی آکشن اور ان کی قیمتیں مقرر کرنے کے طریقہ کار کا جائزہ لیا۔انہوں نے اے سی سیالکوٹ میثم عباس کو تلقین کی کہ سبزی منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کی ایک ہی وقت میں اوپن آکشن کروائی جائے اور سبزیوں اور پھلوں کی رسد پر نظر رکھی جائے ۔ ڈی سی او نے واضح کیا کہ ذخیرہ اندوزوں کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا اور ان کو سیدھا جیل بھیجا جائے گاجبکہ ناجائز منافع خوروں اور گراں فروشوں کا بھی محاسبہ کیا جائے گا۔بعد ازاں ڈی سی او نے سستے رمضان بازار جناح اسٹیڈیم اور رمضان بازار، بازار کلاں کا بھی دورہ کیا اور سبزی، پھلوں،کریانہ ، ڈیری، آٹے اور چینی کے اسٹالوں کا معائنہ کیا انہوںنے اس موقع پر خریداروں سے بھی رمضان بازار کی سہولیات کے معیار کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی شہری کو رمضان بازار کے بارے میں کسی قسم کی شکایت ہو تو وہ رمضان بازار میں رکھے گئے شکایت رجسٹرڈ میں اپنی شکایت درج کروا سکتا ہے ان کی شکایات کے ازالہ کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔
تازہ ترین