• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بھی تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، سینیٹر رضا ربانی

سینیٹر رضا ربانی کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔
سینیٹر رضا ربانی کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ آج بھی تمام سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھتی ہیں، سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ سے کہتی ہیں ہمیں اقتدار میں لاؤ۔ 

کراچی میں قائم پاکستان انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز میں کتاب کی تقریب رونمائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا کہ ایم آر ڈی تحریک کے دوران بھی اسٹیبلشمنٹ کی اجارہ داری تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ آج ملک کی سیاسی صورتحال گمبھیر ہے، آج پھر کہا جا رہا ہے ملک بہت مشکل وقت سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہمارے تاریخ دانوں نے ملکی تاریخ کے واقعات کو درست نہیں لکھا۔

سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ ایم آر ڈی کی تحریک کے دوران سیاستدانوں نے قربانیاں دیں، ضیا الحق کے مارشل لاء کے دور میں چائے خانوں میں باتیں ہوتی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک نے کئی مارشل لاء دیکھے ہیں، لیبر یونینز پر مارشل لاء کے زمانے میں پابندی لگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکوں میں انقلاب اس وقت آتے ہیں جب عوام کے پاس کھانے کو نہ ہو، اس وقت انقلاب آتے ہیں اور عوام اپنی لیڈرشپ کو اکھاڑ پھینکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید