• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک مارکیٹ، چین اور سعودی عرب پیکیج کی خبروں سے تیزی، 191 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،چین اور سعودی عرب سے 13 ارب ڈالر کےنئے پیکج کی خبروں کے باعث مارکیٹ میں تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 191 پوائنٹس کا اضافہ،42ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ،55.95 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 17 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ روپے کا اضافہ،کاروباری حجم 19.41 فیصد کم رہا، تفصیلات کے مطابق چین اور سعودی عرب سے13ارب ڈالرکے پیکج کی خبروں کے ساتھ ڈالر کی قیمت میں استحکام اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی اطلاعات پر نئے کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی پر ہوا،پیر کو ٹریڈنگ کاآغاز مثبت زون میں ہوا جس کے بعد دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا اور ایک موقع پر 100انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرتے ہوئے 351 پوائنٹس پلس میں چلا گیا لیکن اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 191.05 پوائنٹس کے اضافے سے 41856.31 پوائنٹس سے بڑھ کر 42047.36 پوائنٹس پر آکر بند ہوا،کے ایس ای30انڈیکس بھی 73.13 پوائنٹس کے اضافے سے 15299.90 پوائنٹس ہو گیا اور آل شیئرز انڈیکس 86.56 پوائنٹس بڑھنے کے بعد 28639.34 پوائنٹس پر آگیا ،مارکیٹ میں مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا،188 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،120 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں کمی اور 28 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت مستحکم رہی ،سرمایہ کاری مالیت 17 ارب 81 کروڑ 30 لاکھ 29ہزار روپے بڑھنے کے بعد 6751 ارب 39 کروڑ 8 لاکھ 7ہزار روپے ہو گئی ہے ،پیر کو کاروباری حجم 5 کروڑ 78 لاکھ 76ہزار شیئرز کی کمی سے 24 کروڑ 2 لاکھ 19ہزار شیئرز پر آگیا، مارکیٹ میں کاروباری حجم کے لحاظ سے ورلڈکال، دیوان موٹرز،ہیسکول پیٹرولیم ،سوئی سدرن گیس اور ٹی پی ایل پراپرٹیز سر فہرست رہے ،پیر کو سب سے زیادہ شیئرز کی قیمت میں اضافہ خیبر ٹوبیکو اور بھنیئرو ٹیکسٹائل کے شیئرزکی قیمت میں ہوا جو کہ بالترتیب 30.22 روپے اور 17.94 روپے فی شیئرز تھی ،جبکہ سب سے زیادہ کمی سیمنز پاک اور اسماعیل اندسٹریز کے شیئرز کی قیمت میں ہو ئی جو کہ 38.72 روپے اور 33.25 روپے فی شیئرز تھی

بزنس سے مزید