اسلام آباد (جنگ رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ جمعرات کو وزیر آباد میں شاہ محمود قریشی اور دوسرے ساتھیوں کے ہمراہ لانگ مارچ کے دوبارہ سفر کے آغاز میں شرکت کروں گا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر لانگ مارچ شاہ محمود قریشی صاحب لیڈ کریں گے اور میں فیصل آباد ڈویژن سے مارچ لیڈ کروں گا۔ خیبر پختونخوا سے بھی تین طرف سے مارچ ہو گا۔ خیبر پختونخوا میں جنوبی اضلاع سے مارچ کی قیادت علی امین گنڈا پور ، مالاکنڈ ریجن سے محمود خان اور مراد سعید ، پشاور ویلی اور ہزارہ ریجن سے مارچ کی قیادت پرویز خٹک کریں گے۔