شرم الشیخ (این این آئی)تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو رواں برس دسمبر میں پاکستان آنے کی یقین دہانی کرا دی مصر کے شہر شرم الشیخ میں کوپ 27کانفرنس کے موقع پر تاجکستان کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے گفتگو کی۔ملاقات میں موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران تاجک صدر نے وزیراعظم سے کہا کہ رواں سال دسمبر میں پاکستان آئوں گا۔کانفرنس میں غیر ملکی رہنمائوں نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں اور جانی نقصانات پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔