وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو 30 ارب ڈالرز سے زائد کا نقصان ہوا۔
مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری کلائمیٹ امپلی مینٹیشن سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کاربن کے اخراج میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، 40 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔