• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا نے ستمبر کےلیے بجلی 8 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ستمبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 8 پیسے اضافے کا اعلان کردیا۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق فی یونٹ بجلی کی قیمت میں8 پیسے کا اضافہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا سے فی یونٹ 20 پیسے اضافے کی درخواست کی تھی۔

نیپرا اعلامیے کے مطابق 26 اکتوبر 2022ء کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی گئی تھی، اگست کا ایف سی اے صارفین سے 19 پیسے چارج کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ستمبر کا ایف سی اے اگست کی نسبت 11 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف نومبر کے بلوں پر ہوگا، اس کا اطلاق لائف لائن صارفین اور کےالیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید