حکومت پنجاب نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کےلیے وفاق کو خط لکھ دیا۔
خط میں کہا گیا ہے کہ صوبائی کابینہ آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی کارکردگی پر تحفظات کا اظہار کرچکی ہے۔
وفاق کو لکھے گئے خط میں صوبائی حکومت نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی کارکردگی مایوس کن ہونے پر مرکز میں خدمات واپس لی جائیں۔
خط کے متن میں کہا کہ آئی جی فیصل شاہکار کی کارکردگی 4 نومبر کو انتہائی مایوس کن رہی، اس دن پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا تھا۔
خط میں کہا گیا کہ پنجاب حکومت نے 6 نومبر کو اُن کی خدمات واپس لینے کے لیے وفاق کو خط لکھا ہے، آئی جی پنجاب نے خود بھی عہدے سے الگ ہونے کا فیصلہ کر رکھا ہے۔
پنجاب حکومت نے خط میں مزید کہا کہ تمام صورتحال کے پیش نظر فیصل شاہکار کی خدمات واپس لی جائیں۔