• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کی طرح کوئی بھی ملک روسی تیل درآمد کرسکتا ہے، امریکا

کراچی(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے دیگر ممالک میں روسی تیل کی برآمد پر پابندی نہیں لگائی اور بھارت کی طرح کوئی بھی ملک روسی تیل برآمد کر سکتا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کچھ روز قبل بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ روس سے سب سے زیادہ تیل خریدنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت نے روایتی فروخت کنندہ سعوی عرب اور عراق کو پیچھے چھوڑدیا تھا۔بھارتی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ بھارت نے روس سے خریدے گئے تیل کی قیمتوں کو محدود کرنے کے لیے جی 7 ممالک کی طرف سے تجویز کردہ منصوبے پر عمل نہیں کررہا جہاں ان ممالک کی پابندی کا مقصد روس کی آمدنی کو محدود کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ڈان کو بتایا کہ امریکا نے دیگر ممالک پر کو روسی توانائی برآمد کرنے کے حوالے سے کوئی پابندی نہیں لگائی۔امریکی عہدیدار سے جب سوال کیا گیا کہ بھارت کی طرح کیا پاکستان اور دیگر ممالک روس سے تیل درآمد کرسکتے ہیں؟ تو انہوں نے جواب میں کہا کہ ہم پہلے بھی واضح کر چکے ہیں کہ تمام ممالک توانائی درآمدات کی بنیاد پر ملکی حالات کو دیکھتے ہوئے خود فیصلہ کرسکتے ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید