• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا استعفیٰ سینیٹ کیلئے نقصان، شیریں مزاری

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان تحریک انصاف نے سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر کے استعفیٰ کو سینیٹ کیلئے نقصان قرار دیا ہے۔ ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی کی سینئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے لکھا کہ انسانی حقوق کے مسائل پر مصطفی نواز کھوکھر کا اصولی موقف غیر متزلزل اور پارٹی سیاست سے بالاتر ہے ، ان کے استعفے سے سینیٹ کو نقصان ہو گا ، ان کا احترام اور تعریف ہمیشہ کریں گے۔