زاہد ان (نمائندہ جنگ)پاکستان ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا سالانہ اجلاس ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے دارلحکومت زاہدان میں جاری ہے،چیف سیکرٹری عقیلی پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں، مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر غور ہورہا ہے، اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی جبکہ کے ایران کے وفد کی قیادت گورنر جنرل سیستان بلوچستان حسین مدرس خیا بانی کر رہے ہیں پاکستانی وفد میں اعلی وفاقی و صوبائی حکام سیکورٹی اداروں کے افسران اور چیمبر آف کامرس کے نمائندگان بھی شریک ہیں، بارڈر سیکورٹی امور اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میںتعلقات کے فروغ سے متعلق امور اجلاس کے ایجنڈےکا حصہ ہیں دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔