• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ، بھارت کو بد ترین شکست دیکر انگلینڈ فائنل میں

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا فائنل انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان میلبرن میں اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ایڈیلیڈ میں گئے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کر لیا۔

انگلش ٹیم کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔ 

اس قبل بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔

سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہم میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں، جوز بٹلر

انگلش کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ ہم میچ کے لیے ایکسائیٹڈ ہیں، ٹیم میں دو تبدیلیاں کی  گئی ہیں، وکٹ اچھی نظر آ رہی ہے۔

بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم اچھی کرکٹ کھیلیں گے، ہم ان کی خامیاں اور خوبیاں جانتے ہیں۔

 ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلیں گے، روہت شرما

روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم ایک ٹیم کی طرح کھیلیں گے اور ٹورنامنٹ جیتیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے دیا گیا 153 رنز کا ہدف پاکستان نے آخری اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا تھا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید