• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے، فوٹو بھارتی میڈیا
رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے، فوٹو بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کی معروف اداکار جوڑی رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اپنی بیٹی کو لے کر اسپتال سے گھر پہنچ گئے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، عالیہ بھٹ کو جمعرات کی صبح اسپتال سے ڈسچارج ہونےکے بعد شوہر، اداکار رنبیر کپور کے ساتھ اسپتال سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا

اس دوران رنبیر کی والدہ، اداکارہ نیتو کپور کو بھی بیٹے، بہو اور پوتی کے ہمراہ اسپتال سے نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔

فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا

یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر اتوار کے روز ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کو اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں اور ہماری بیٹی ہمارے پاس آ گئی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید