• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹی کی پیدائش کے بعد رنبیر کپور کی اسپتال کے باہر سے تصویر وائرل

رنبیر کپور، فائل فوٹو
رنبیر کپور، فائل فوٹو 

بالی ووڈ کے معروف اداکار رنبیر کپور کی بیٹی کی پیدائش کے بعد اسپتال کے باہر سے ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر رنبیر کپور کی ایک تصویر وائرل ہورہی ہے، اس تصویر میں اداکار کو اسپتال پہنچتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جہاں ان کی اہلیہ، اداکار عالیہ بھٹ اس وقت داخل ہیں۔ 

فوٹو، بھارتی میڈیا
فوٹو، بھارتی میڈیا

یاد رہے کہ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے گھر اتوار کے روز ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

عالیہ بھٹ نے مداحوں کو اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی تھی۔

عالیہ بھٹ نے انسٹا گرام پر ایک کارڈ شیئر کیا جس پر درج تھا کہ ہماری زندگی کی بہترین خبر آ گئی، اب ہم والدین بن چکے ہیں اور ہماری بیٹی ہمارے پاس آ گئی ہے۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید