اسلام آباد (اے پی پی) عوامی دبائو پر تحریک انصاف نےشمس آباد پرتین دن سے جاری دھرناختم کرکےمری روڈ کو ٹریفک کیلئے کھول دیاہے فیاض چوہان نے کہاکہ اگر تحریک انصاف ازخود ایسا نہ کرتی تو عوام اور تحریک انصاف کے درمیان تصادم کا خطرہ تھا اس حوالے سے مری روڈ پرایک بزرگ شہری نے فیاض چوہان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شریعت اور قانون راستے بند کرنے کی اجازت نہیں دیتا یہ کونسی ریاست مدینہ ہے جبکہ ایک مزدور کا کہنا تھاکہ4 روز سے مری روڈ سمیت اہم شاہراہیں بند ہونے سے کاروباری زندگی سمیت نظام زندگی بری طرح سے متاثر ہوا ،شہریوں کا کہنا تھاکہ آئندہ سڑکیں بند کرکے عوام کو مشکل میں ڈالا گیا تو فوری عدالت سے مدد طلب کی جائیگی ۔