• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری غریبوں کی امید، ظلم کا راج ختم ہو کر رہیگا ،روبینہ خاکی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) منہاج القرآن ویمن لیگ کی ضلعی ناظمہ روبینہ خاکی نے کہا ہے کہ15 جون گرمی کے موسم میں ڈاکٹر طاہر القادری کی وطن واپسی عوام کیلئے ٹھنڈی ہوا کا جھونکا اور حکمرانوں کی سیاسی موت ہو گی ۔لاہورایئرپورٹ پر روایت کے مطابق ہزاروں کارکنان ان کا شاندار استقبال کرینگے۔ ڈاکٹر طاہر القادری غریبوں کی امید بن چکے ہیں اس لئے اب ظلم کا راج ختم ہو کر رہے گا ۔جمہور کا مینڈیٹ چرانے والوں کا سب سے بڑا جرم عوام کی طاقت کو میگا کرپشن کیلئے استعمال کرنا ہے ۔ رائے ونڈ اور سرے محلات والے اب عوام کو زیادہ دیر بے وقوف نہیں بنا سکتے ۔موجودہ حکومت اور سسٹم بچانے کا شور مچانے والوں کو اگر مزید اقتدار میں رہنے دیا گیا تو یہ پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گے ۔
تازہ ترین