• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گلبرگ میں پولیس مقابلے میں مارے گئے ملزم پر 53 مقدمات تھے

سی سی ٹی وی ویڈیو گریب
سی سی ٹی وی ویڈیو گریب

کراچی کے علاقے گلبرگ بلاک 12 میں پولیس مقابلے میں 3 ملزمان کی ہلاکت کے بعد ذرائع کا کہنا ہے کہ مارا گیا ایک ملزم سندھ پولیس کو انتہائی مطلوب تھا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم غلام یاسین بھیو درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا، جس پر ایک کروڑ روپے انعام کی سفارش کی گئی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بھاری انعام غلام یاسین بھیو کی زندہ یا مردہ گرفتاری پر بھاری انعام تھا، ملزم پر مختلف تھانوں میں 53 مقدمات درج ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف کار لفٹنگ، ڈکیتی اور پولیس مقابلوں، دہشت گردی، فراڈ اور غیرقانونی اسلحے کے مقدمات ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ملزم غلام بھیو کے خلاف سندھ بھر میں مقدمات درج ہیں۔ گلشن اقبال میں9، شارع فیصل8، عزیز بھٹی تھانے میں 8 مقدمات درج ہیں۔

اس کے علاوہ ملزم کیخلاف گلستان جوہر میں 6، سچل 4 اور بہادرآباد میں 3 مقدمات درج ہیں۔

سکھر اے سیکشن میں ملزم کیخلاف2 ،سہراب گوٹھ 2، نیوٹاؤن میں 2 اے وی ایل سی اور سی ٹی ڈی میں ایک ایک مقدمہ ہے۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ، ڈیفنس، لیاقت آباد، تیموریہ، نارتھ ناظم آباد تھانے میں بھی ملزم کیخلاف ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

ملزم کیخلاف شارع نور جہاں اور مبینہ ٹاؤن تھانے میں بھی ایک ایک مقدمہ درج ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز غلام یاسین بھیو اپنے 2 ساتھیوں سمیت گلبرگ میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمان کا ایک ساتھی تاحال مفرور ہے، جس کی  تلاش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید