پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز کراچی کنگز چھوڑ دی ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ 2022ء کے سلسلے میں آسٹریلیا میں موجود پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کی جانب سے کھیلنے سے معذرت کرلی ہے۔
بابر اعظم اب پی ایس ایل کے نئے سیزن میں کراچی کنگز کے بجائے پشاور زلمی کی طرف سے میدان میں اپنی بیٹنگ کے جوہر دکھانے کے لیے اتریں گے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے ٹریڈ کے ذریعے بابر اعظم کی جگہ شعیب ملک کو کراچی کنگز کو دے دیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اس حوالے سے معاملات طے پا گئے ہیں۔