بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحریک استقلال اورتحریک بحالی صوبہ بہاولپورکاایک تعزیتی اجلاس کنونیئر اطہرحسین غوری کی رہائش گاہ پرمنعقدہوا ،اجلاس کی صدات ہائیکورٹ بارکے سابق صدر حاجی خیرمحمدبھڈیرہ ایڈووکیٹ نے کی اجلاس میں اکبربابرایڈووکیٹ کی وفات پر اظہارافسوس کیاگیا اورفاتحہ خوانی کی گئی ، اجلاس میں سابق صدرہائیکورٹ بارحاجی خیرمحمدبھڈیرہ، جاویداخترپیرزادہ ایڈووکیٹ، حاجی واحدبخش، سیدنسیم احمدشاہ، ملک حفیظ، سہیل سجاد اوردیگرنے کثیرتعداد میں شرکت کی۔