کراچی (نیوز ڈیسک) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی اور انکی خیریت معلوم کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، صوبہ کو درپیش مسائل، سیلاب متاثرین کی بحالی کے اقدامات اور شہر قائد کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔