• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی

سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا دورہ ملتوی کر دیا۔ دورے کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کو 21 نومبر کو پاکستان کا مختصر دورہ کرنا تھا۔

ذرائع کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ری شیڈول کردیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سعودی ولی عہد کےدورے کی نئی تاریخ دونوں ملک طے کریں گے۔

اس سے قبل سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرز اضافی بیل آؤٹ پیکیج اور سعودی عرب کی پاکستان میں مضبوط سرمایہ کاری متوقع ہے جبکہ متعدد پاک سعودی پیٹرولیم معاہدوں کو آخری شکل دی جا رہی ہے۔

سفارتی ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ غیر یقینی سیاسی صورتحال میں مزید خرابی سعودی ولی عہد کے دورے میں رکاوٹ پیدا کرسکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید