سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی صرف سپریم کورٹ سے اپنے کیس پر انصاف چاہتے ہیں۔
اپنے بیان میں شہزاد وسیم نے کہا کہ تحریک انصاف اعظم سواتی کے معاملے پر سینیٹ اسپیشل کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، اسپیشل کمیٹی کے کنوینر کا بیان نا مناسب اور حقائق کے منافی ہے۔
ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ اعظم سواتی کی جانب سے یکم نومبر کو تمام سینیٹرز کو تحریری نوٹ ارسال کیا گیا، سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔
سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحادی جماعتوں نے اسپیشل کمیٹی کو مسترد کیا ہے، اپوزیشن سینیٹ کی اسپیشل کمیٹی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی۔