ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلش بولرز نے مجموعی طور پر پاکستانی بیٹرز کے چھکے چھڑادیے۔
میلبرن کے تاریخی اسٹیڈیم میں پاکستانی بیٹنگ لائن نے انگلش بولرز کے خلاف ہائی وولٹیج میچ میں صرف 2 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔
فائنل میچ میں گرین شرٹس کے بیٹرز کے لیے چوکے مارنا بھی جان جوکھوں کا کام ہوگیا تھا، میچ میں ٹیم کی 8 وکٹیں گریں اور اتنے ہی چوکے لگے۔
انگلش بولرز کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن 120 گیندوں کے کھیل میں 46 گیندوں یعنی تقریباً 8 اوورز میں کوئی رن نہ بناسکی۔
کرکٹ کے تیز ترین فارمیٹ میں بھی پاکستان نے سست پرفارمنس دکھائی، میچ کی پہلی اننگز میں بٹلر الیون حاوی نظر آئی۔
انگلش ٹیم نے فائنل میچ میں کنٹرول بولنگ کے ساتھ بہترین فیلڈنگ بھی کی اور کیچز وِن میچز کو درست ثابت کیا، لیام لیونگ سٹون نے 3 کیچ پکڑے۔