• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہم تعیناتی پر پنڈی اور لندن میں فاصلے بڑھ رہے ہیں‘ شاہ محمود

کھاریاں(ایجنسیاں)تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم دورہ منسوخ ہوچکا ‘ان کے آنے سے معاشی صورتحال میں جوبہتری ہونی تھی وہ کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔لانگ مارچ کا آرمی چیف کی تعیناتی سے کوئی تعلق نہیں‘اہم تعیناتی پر پنڈی اور لندن میں فاصلے بڑھ رہے ہیں۔ ہمیں اس پر خوشی نہیں تشویش لاحق ہے۔ عمران خان آئینی اور جمہوری راستہ نکالنے کی کوشش کررہے ہیں۔میڈیا سے گفتگومیں شاہ محمود کا کہناتھاکہ نواز شریف کے سابقہ ادوار کا موازنہ کیا جائے توسنیارٹی لسٹ تعیناتیوں پر کچھ اور ہی کہتی ہے‘ نواز شریف تعیناتی کے معاملے میں ہمیشہ جونیئرکو سینئر پر ترجیح دیتے رہے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ غیر یقینی صورتحال کیا پاکستان کے مفاد میں ہے؟ مسلم لیگ (ن)اہم تعیناتی پر ملک کو بحرانوں میں کیوں دھکیل رہی ہے۔ساری صورتحال بے یقینی کی ہے جس پر پوری قوم پریشان ہے، ملک کو بحران سے نکالنے کا واحد راستہ عام انتخابات ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید