• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے اختیار وزیراعظم 6 ماہ میں 5 بار فیصلہ لینے لندن جاتے ہیں، شیخ رشید

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بے اختیاروزیراعظم6ماہ میں5بارفیصلہ لینے لندن جاتے ہیں.

 88فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے نالاں،سیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں.

گیلپ کے مطابق 88فیصد بزنس کمیونٹی حکومتی پالیسیوں سے نالاں ہے ،سیاسی عدم استحکام،سیاسی عذاب یاسیاسی انقلاب زیادہ دورنہیں۔

 ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بے یقینی کے بادل منڈلارہے ہیں، آئی ایم ایف ہاتھ نہیں پکڑارہی۔انہوںنے کہا کہ فاصلے اتنے بڑھ گئے ہیں کہ غلطی کی گنجائش نہیں،30نومبر تک آر یاپارہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ قوم کی بہتری بھلائی نہیں بلکہ اپنے کیس ختم کرانا مطلوب تھا،نیب کے دفتر میں کیس ختم کرانے کے لیے جھم گھٹا لگا ہوا ہے.

نیب قوانین میں ترمیم پر کوئی صاحب ضمیر خوش نہیں۔ انہوںنے کہاکہ قوم مہنگائی سے مر رہی ہے اور یہ ٹوپیاں بدل رہے ہیں، نااہل حکمران اہم تعیناتی کا فیصلہ بھی اپنے ملک میں کرنے کے اہل نہیں۔

ملک بھر سے سے مزید