• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا: اعظم سواتی

اعظم سواتی—فائل فوٹو
اعظم سواتی—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ مجھے صبح کے اندھیرے میں اٹھایا اور بے لباس کیا گیا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے یہ بات کہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ میں تمام ایم این ایز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملک کے اندر مارشل لاء لگ رہا ہے، ایمرجنسی کی باتیں ہو رہی ہیں۔

اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ عمران خان پر طاقتور لوگوں نے حملہ کیا، حملے میں 3 آدمیوں کو نامزد کیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی آر کیوں نہیں کٹ رہی؟

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر نے مطالبہ کیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو استعفیٰ دینا چاہیے، آج ملک کے اندر 2 قانون ہیں۔

واضح رہے کہ اعظم سواتی پی ٹی آئی کے ارکانِ پارلیمان کے ہمراہ اپنی مبینہ نازیبا ویڈیو، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے اور ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کرانے کے درخواستیں سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرانے پہنچے تھے۔

اعظم سواتی کے ہمراہ شبلی فراز، شوکت ترین اور دیگر پی ٹی آئی رہنما بھی موجود تھے۔

قومی خبریں سے مزید