• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کا ن لیگ، جیو اور جنگ کیخلاف مقدمے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم  عمران خان نے ن لیگ، جیو اور جنگ کے خلاف برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ کرنے کا اعلان کردیا۔

 لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں بھی قانونی کارروائی کریں گے۔

ایک بیان میں عمران خان نے شاہ زیب خانزادہ پر بے بنیاد کہانی سامنے لانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بس بہت ہوگیا، کل شاہ زیب خانزادہ نے ہینڈلرز کے تعاون سے مشہور فراڈیے اور بین الاقوامی مطلوب مجرم کی طرف سے تیار بے بنیاد کہانی کے ذریعے ان پر بہتان لگایا۔

قومی خبریں سے مزید