کینیڈا نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کردیا۔
اوٹاوا سے کینیڈا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق کینیڈا نے ایران کی 6 شخصیات اور 2 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں۔
کینیڈین وزارت خارجہ کے مطابق پابندیاں ایران میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر لگائی گئیں۔
کینیڈا کی وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی بھی پابندیوں کی وجوہات میں شامل ہیں۔ رواں برس کینیڈا کی جانب سے ایرانی پر پابندیوں کا یہ پانچواں اعلان ہے۔
اس حوالے سے خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تمام 6 شخصیات پر کینیڈا کے سفر اور وہاں موجود اثاثے منجمد ہوں گے۔