چین میں بھیڑوں کا ایک ریوڑ تقریباً دو ہفتے سے دائرے کی شکل میں گھوم رہا ہے، جس کی کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق درجنوں بھیڑ ایک بڑے دائرے کے درمیان گھڑی کی سمت میں چل رہے ہیں، دوسرے جانور دائرے کے باہر سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔
بھیڑ بظاہر صحتمند ہیں لیکن یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ کھانے پینے کے لیے رکتے بھی ہیں یا بس مستقل چلے جا رہے ہیں۔
فارم کی مالک میاؤ نے میڈیا کو بتایا کہ یہ واقعہ 4 نومبر کو پیش آیا جب کچھ بھیڑ دائرے میں گھومنا شروع ہوئے لیکن اگلے دنوں درجنوں دیگر بھیڑ بھی ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری ہیں، ایک رائے یہ ہے کہ بھیڑوں کو ’لسٹریوسس‘ نامی بیکٹریا انفیکشن ہوگیا ہے جسے دائروں کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔