• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں

سابق وزیراعظم عمران خان کی تحفے میں ملی مزید دو گھڑیاں بیچنے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

جیو نیوز پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں اہم حقائق سامنے لے آیا۔

28 نومبر 2018 میں یہ دونوں گھڑیاں بھی کیش میں بیچی گئیں اور اسی دن توشہ خانہ کو کیش میں ادائیگی کی گئی۔

ایک گھڑی کی قیمت 52 لاکھ روپے جبکہ دوسری گھڑی کی قیمت 18 لاکھ  روپے دی گئی۔

ایک دفعہ پھر سوال اٹھ گیا کہ عمران خان نے دو مزید گھڑیاں پہلے کیش میں بیچیں اور پھر حکومت کو اس رقم کے صرف 20 فیصد کی ادائیگی کی۔

قومی خبریں سے مزید