• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: ایک دن میں PIA کے 2 جہازوں سے پرندے ٹکرا گئے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں پی آئی اے کے دو طیاروں سے پرندے ٹکرا گئے۔

ذرائع کے مطابق پرندوں سے ٹکرانے والی پروازوں میں مجموعی طور 300 سے زائد مسافروں سوار تھے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پرندہ ٹکرانے پر ایک پرواز کو پائلٹ واپس لے آیا، دوسری کے پائلٹ نے مہارت سےجہاز لینڈ کیا۔

برڈ ہٹ کے باعث کراچی ایئرپورٹ آنے والی دیگر ایئر ٹریفک کو روکا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سی اے اے تاحال پرندوں کو بھگانے کے لیے جدید نظام نصب نہیں کرسکا ہے، جبکہ دنیا بھر میں بڑے ایئرپورٹس پر جہازوں کو محفوظ رکھنے کیلئے برڈ ریپلنٹ سسٹم ہوتا ہے۔

اس وقت کراچی،اسلام آباد، لاہور سمیت کسی بھی ایئرپورٹ پر برڈ ریپلنٹ سسٹم نہیں ہے۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے جہازوں سے پرندے ٹکرانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ جناح انٹرنیشل ایئرپورٹ پر آج 2 جہازوں سے پرندے ٹکرائے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید