• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اورنگزیب کو عمران کے زخموں کا تمسخر اڑاتے شرم آنی چاہئے، پی ٹی آئی

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ فراڈیوں کے ٹبر کی کنیز مریم اورنگزیب کو عمران خان کے زخموں کا تمسخر اڑاتے ہوئے شرم آنی چاہئے ،عمران خان کی مقبولیت نے پی ڈی ایم کے چوروں کو دن میںتارے دکھا دیئے ہیں۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کی گفتگو پر پارٹی کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ اپنی چوری بچانے کیلئے یہ چور خاندان اور اس کے غلام کس حد تک گر سکتے ہیں اس کا اندازہ مریم اورنگزیب کی گفتگو سے لگایا جا سکتا ہے۔ عمران خان کی عوامی مقبولیت نے پی ڈی ایم کے چوروں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں۔لانگ مارچ سے سازشیوں کے اوسان خطا ہوگئے ہیں۔
ملک بھر سے سے مزید