پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ریلی کی اجازت کے لیے اسلام آباد انتظامیہ کو خط لکھ دیا۔
خط میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی آج کورال چوک اسلام آباد سے ریلی نکالنا چاہتی ہے۔
تحریک انصاف کے خط کے مطابق ریلی کورال چوک سے چک بیلی موڑ روات تک نکالی جائے گی۔
تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ریلی نکالنے کے لیے این او سی جاری کیا جائے۔
گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کی جلسے اور دھرنے کے لیے این او سی کے اجراء کی درخواست پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے تھے کہ عدالت کوئی مقام تجویز نہیں کر سکتی۔ پی ٹی آئی اسلام آباد میں جلسے کی تاریخ اور وقت سےآگاہ کرکے انتظامیہ سے اجازت لے۔