• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان اب غائب ہوسکتا ہے؟ وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی


سلیمانی ٹوپی، میٹر انڈیا یا پھر ہیری پوٹر کی پوشاک جسے پہنتے ہی انسان غائب ہوجاتا ہے، اگر موجودہ ترقی یافتہ دور میں ایسی ہی کوئی ایجاد سامنے آجائے تو آپ کیا کریں گے۔

سوشل میڈیا پر ان دنوں وائرل ہوتی ویڈیو میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جاپانی سائنسدانوں نے ایسی پوشاک تیار کرلی ہے جسے پہن کر انسان نظروں سے اوجھل ہوسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ایک خاتون کے ہاتھوں میں ایک چادر ہے جسے پہنتے ہی وہ نظروں سے ایسے اوجھل ہوجاتی ہے جیسے وہ وہاں موجود ہی نہ ہو۔

لیکن جلد ہی اس ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی، یہ کوئی سائنسدانوں کی جدید ایجاد نہیں بلکہ عرصہ دراز سے استعمال ہونے والی ’گرین کروم‘ کیمرہ تکنیک ہے۔

ہرے یا نیلے پردے پر ریکارڈنگ کرنے کے بعد بیگ گراونڈ ہٹا کر، من چاہا بیگ گراونڈ سیٹ کرنے والی اس تکنیک کو فلموں اور ٹی وی پروگرامز میں عام استعمال کیا جاتا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید