• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو کون سی 35 شرائط پر ریلی کی اجازت دی گئی؟

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی لانگ مارچ کو اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کچھ شرائط پر کورال چوک سے روات تک ریلی کی اجازت ملی ہے۔

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے ریلی کو پرامن بنانے کے لئے 35 شرائط رکھی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو ریلی کی اجازت کورال چوک سے روات تک روٹ کے لئے دی گئی ہے جبکہ ریڈ زون اور باقی علاقوں میں دفعہ 144 کا نفاذ رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کی شرائط کے مطابق کوئی بھی سڑک کسی طرح سے بلاک کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ ہی سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچایا جائے گا۔

انتظامیہ کے مطابق ریلی میں ریاست، مذہب، نظریہ پاکستان کے مخالف نعروں اور تقریروں کی اجازت نہیں ہوگی اور ریلی میں ہتھیار، اسلحہ اور ڈنڈے وغیرہ لانے پر کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق اگر شرائط کی خلاف ورزی کی گئی تو قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید