• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
سکھر(بیور ورپورٹ)  گاؤں نہال خان کے رہائشی کھوسو برادری کے افراد نے پولیس کی زیادتیوں کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کی قیادت رفیق احمد کھوسونے کی ۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ سائیٹ تھانے کی پولیس نے ان کے نوجوان زبیر احمد کھوسو کو بلا جواز گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نوجوان کی رہائی کے لئے مبینہ طور پر شوت طلب کررہی ہے، مظاہرین نے ڈی آئی جی سکھر اور ایس ایس پی سکھر سے اپیل کی کہ نوجوان کی بلا جواز گرفتار کانوٹس لیا جائے اور نوجوان کو رہا کیا جائے اور متعلقہ پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تازہ ترین