اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) چین نے اتوار کو چھ ماہ بعد کورونا سے پہلی ہلاکت کا اعلان کیا ہے جس کے بعد بیجنگ سمیت ملک بھر میں اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے سخت اقدامات نافذ کر دئیے گئے ہیں۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں اتوار کو24ہزار سے زائد کورونا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے اکثریت ایسے کیسز کی ہے جن کی علامات ظاہر نہیں ہوئی ہیں۔ چین کے دارلحکومت بیجنگ میں رہائیشیوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ شہر کے مختلف اضلاع کے درمیان سفر نہ کریں۔