لاہور (ایجنسیاں)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ بیک ڈور مذاکرات صدر عارف علوی کے ساتھ چل رہے ہیں تو چلنے چاہئیں‘ سیاستدان سیاست کے دروازے کبھی بند نہیں کرتا‘ افواہیں زیرگردش ہیں کہ ٹیکنوکریٹ حکومت آنے والی ہے لیکن عمران خان کو کوئی ٹیکنوکریٹ حکومت قبول نہیں‘حکومت سیاسی معاشی اقتصادی اورتعیناتی ۚبحران میں پھنسی ہوئی ہے
الٹی گنتی شروع ہوگئی ہے‘ یہ ہفتہ فیصلہ کن ہے‘ نوازشریف نے اگر واپس آنا ہو تو اس کے پاس سفارتی پاسپورٹ ہے، انہیں اگر کورونا ہے تو اللہ اس کو صحت دے اور اگرڈرونا ہے تو اللہ حوصلہ دے‘ گوٹی پھنس گئی ہے ‘ جی کا جانا ٹھہر گیا ہے۔