اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار)ایوان بالا کے سابق چیئرمین میاں رضا ربانی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے،مشترکہ اجلاس میں چمن بارڈر پر افغانستان کی طرف سے فرینڈشپ گیٹ پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سےبریفنگ دی جائے، ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات، کے پی کے اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ پر بتایا جائے، سابق چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی کا کہنا ہے کہ چمن کے مقام پر سرحد کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ، گزشتہ روز فلیگ میٹنگ کوئی نتیجہ نہیں نکال سکی،کے پی کے اور بلوچستان میں بھی دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔