• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمین پر لی جانے والی آخری سیلفی کیسی ہوگی؟

تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
تصویر بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

مصنوعی ذہانت یعنی ’آرٹیفیشل انٹیلیجنس‘ کی جانب سے قیامت سے قبل زمین پر لی جانے والی آخری سیلفی سے متعلق کچھ اشکال تیار کی گئی ہیں۔

انسان کے لیے قیامت سے کچھ لمحات قبل لرزہ خیز مناظر کے دوران سیلفی لینا تو دور کی بات اس سے متعلق سوچنا بھی ناممکن سا لگتا ہے مگر دنیا بھر میں تیزی سے اپنے قدم جماتی آرٹیفشل انٹیلیجنس نے امیج جنریٹر پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے اس تصور کو ممکن بنا دیا ہے۔


اِن آخری سیلفیز پر مبنی ویڈیوز سب سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی ہیں۔

’روبوٹ اوورلوڈز‘ نامی ٹک ٹاک کا یہ اکاؤنٹ عام طور پر AI کے ذریعے تیار کردہ تصاویر پوسٹ کرنے سے متعلق شہرت رکھتا ہے۔


اس اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ٹک ٹاک دیکھ کر صارفین کے رونگٹے کھڑے ہو گئے ہیں، یہ سب ہی خوفناک تصاویر جنہیں دنیا کی آخری سیلفیز سے تشبیہہ دی جا رہی ہے، DALL-E 2 نامی ایک آرٹیفیشل انٹیلیجنس امیج جنریٹر کے ذریعہ تیار کی گئی ہیں۔

@robotoverloards Asking an Ai to show the last selfie ever taken in the apocalypse Part: 3 #apocalypse#scary#horror#foryoupage #fyp #ai#midjourney #dalle2 ♬ It's Just a Burning Memory - The Caretaker


اِن سیلفیز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انسان قیامت سے قبل انتہائی خستہ حالت میں ہوگا، ان میں زیادہ تر انسانوں کے صرف مسخ شدہ ڈھانچے ہی دکھائے گئے ہیں جبکہ سیلفیز کے عقب میں بھی انتہائی خوفناک مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے۔

خاص رپورٹ سے مزید