• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف امریکی اداکار جیمز رینسن نے خودکشی کرلی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی ٹی وی اور فلم کے معروف اداکار جیمز رینسن نے 46 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی خودکشی سے متعلق فی الحال کوئی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

جیمز رینسن نے مشہور سیریز دی وائر کے دوسرے سیزن میں زیگی سوبوٹکا کا مشہور کردار ادا کیا تھا، جو جلد ہی اس شو کے سب سے یادگار کرداروں میں سے ایک سمجھا گیا، انہوں نے متعدد ٹی وی شوز اور فلموں میں بھی کام کیا، وہ ایک باوقار اداکار کے طور پر جانے جاتے تھے، جنہوں نے کرداروں میں گہرائی اور انسانی جذبات کو بخوبی پیش کیا۔

 امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار نے خودکشی کی، جس کی تصدیق لاس اینجلس میڈیکل ایگزامنر نے کی ہے۔

اداکار کی اہلیہ نے سوشل میڈیا پر جذباتی پیغام میں لکھا کہ میں تم سے ہزار بار محبت کرچکی ہوں اور جانتی ہوں کہ دوبارہ بھی کروں گی۔

جیمز رینسن کی اچانک موت نے شوبز انڈسٹری اور مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کردیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید