• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلی میں حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستیں طلب

دلی میں حضرت امیر خسرو کے عرس میں شرکت کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ 

اسلام آباد سے وزارت مذہبی امور کے مطابق عرس میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی 5 دسمبر تک درخواست دے سکتے ہیں۔ 

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ کے مطابق عرس کی تقریبات 4  سے 11 مئی تک بھارت کے شہر دلی میں ہوں گی۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخواستیں زیادہ وصول ہوئیں تو 10 جنوری کو قرعہ اندازی ہوگی۔

وزارت مذہبی امور کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ حتمی فیصلہ پاکستان اور بھارت میں کووڈ صورتحال اور زیارت پروٹوکول کےحساب سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید