وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں کو آرمی چیف کی تقرری سے متعلق سوالات کا جواب دیا۔
صحافیوں نے خواجہ آصف سے آرمی چیف کی تقرری سے متعلق مختلف نوعیت کے سوالات کیے، جن کا وزیر دفاع نے جواب دیا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ آرمی چیف کی تقرری پر کوئی ڈیڈلاک تو نہیں ہے؟ اس وفاقی وزیر نے جوا ب دیا کہ اگر آپ ہوائیاں نہ چھوڑتے پھریں تو ایسی کوئی بات نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی کی تعیناتیاں اور اُس کے نتائج تاریخ ہیں، جس میں ہم سب شیئر ہولڈر ہیں۔
وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے، اس تقرری اور سیاست کو الگ الگ ہونا چاہیے، ملک کے لیے اچھا رہے گا۔
صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ کیا تعیناتی پر راولپنڈی اور حکومت ایک پیج پر ہیں؟
اس پر وفاقی وزیر نے جواب دیا کہ یہ پیج نہ آپ کا اور نہ میرا بلکہ یہ پیج آئین اور قانون کا ہے، جس پر ہم سب اکھٹے ہیں۔