• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر 50 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1.10 روپے مہنگا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے پر ڈالر کی قیمت میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 50پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 1.10روپے بڑھ گئی ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 50پیسے کے اضافے سے 223.25روپے سے بڑھ کر 223.75روپے اور قیمت فروخت 223.50 روپے سے بڑھ کر 224.00 روپے ہو گئی ،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت خرید 1.10روپے کے اضافے سے 227.65 روپے سے بڑھ کر 228.75 روپے اور قیمت فروخت 1.05 روپے کے اضافے سے 229.95 روپے سے بڑھ کر 231.00 روپے ہو گئی ہے۔