• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر سے کراچی آنیوالا نجی طیارہ حادثہ سے بچ گیا، لینڈنگ کیلئے ٹائر نہ کھلنے پر فضاء میں چکر لگانا پڑے

لاہور (نمائندہ جنگ) سکھر سے کراچی آنے والا نجی کمپنی کا طیارہ لینڈنگ کے دوران اگلے ٹائر نہ کھلنے کے سبب حادثے سے بچ گیا، ذرائع کے مطابق ائر کرافٹ سیلز اینڈ سروسز لمیٹڈ کےطیارہ کے کراچی ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت اگلے ٹائر کھل نہیں سکے کیپٹن نے ایمرجنسی لینڈنگ کیلئے ائر ٹریفک کنٹرول کو مطلع کیارن وے پر سول ایوی ایشن کے فائر ٹینڈر اور میڈیکل ٹیمیں پہنچیں تاہم ایمرجنسی لینڈنگ سے قبل طیارے نے فضا میں تین چکر لگائے اور نوز وہیل (اگلے ٹائر) کھل جانے سے نارمل لینڈنگ ہوگئی۔
ملک بھر سے سے مزید