عظیم ترین باکسر محمد علی کی نماز جنازہ امریکا میں ان کے آبائی شہر لوئی ول میں اداکر دی گئی، عظیم کھلاڑی کو کل سپرد خاک کیا جائے گا۔
امریکا کے امام زید شاکر نے ان کی نماز جنازہ پڑھائی،لوئی ول کے فریڈم ہال سے محمد علی کی نماز جنازہ ٹی وی پر براہ راست نشر کی گئی، دعائیہ تقریب میں ہزاروں لوگ شریک ہوئے۔
محمد علی کے آبائی گھر کے باہر ان کا آخری دیدار کرنے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں، محمد علی کو جمعے کو سپرد خاک کیا جائے گا۔
ان کی تدفین میں کئی عالمی رہنما شرکت کریں گے تاہم امریکی صدر اوباما اپنی بیٹی کی گریجویشن کی تقریب کی وجہ سے تدفین میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔